۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا عباس انصاری

حوزہ/ مرحوم نے اتحاد بین المسلمین کے لئے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر قابل داد کوششیں کی خاص طور پر کشمیر میں مختلف مکتب ہائے فکر کو ایک بینر تلے جمع کرنے میں جو کردار ادا کیا اس کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ پیروان ولایت جموں و کشمیر نے برصغیر کے ممتاز عالم دین و نامور سیاسی رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے ایک مشترکہ تعزیتی پیغام میں قائد اتحاد مولانا محمد عباس انصاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آپ کی رحلت ایک بہت بڑا قومی خسارہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس خسارہ کی بھرپائی صدیوں تک ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری نے اپنی پوری زندگی قومی خدمت گزاری میں وقف کردی اور زندگی کے آخری لمحے تک اپنے قول و فعل پر چٹان کی مانند ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عباس صاحب نے اپنے پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے تحریک حق خودارادیت کو جلا بخشی اور زندگی کے آخری دم تک اپنے حصول ہدف کے لیے ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے اتحاد بین المسلمین کے لئے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر قابل داد کوششیں کی خاص طور پر کشمیر میں مختلف مکتب ہائے فکر کو ایک بینر تلے جمع کرنے میں جو کردار ادا کیا اس کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے تمام امت مسلمہ بالخصوص سوگوار خاندان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری، ناصر عباس انصاری کو تعزیت و تسلیت پیش کیا اور مرحوم انصاری صاحب کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے دعا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .